• news

پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں، حسن روحانی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں، دونوں برادر ملک، ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں۔ ایرانی صدر گذشتہ روز ایران کیلئے پاکستان کے نئے سفیر رحیم حیات قریشی کی اسنادِتقرر وصول کرنے کے بعد پاکستانی سفیر سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایرانی صدر نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے سفیر کی تہران میں موجودگی کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن