• news

طیارہ حادثہ کی غیر جانبدارانکوائری، وزیرہوابازی کو برخاست کرنا چاہئے: بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر ٹرین حادثہ ہو تو ریلوے کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئے۔ اگر طیارہ حادثہ ہو تو ہوابازی کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئیے، آج کراچی طیارہ حادثے کا ملبہ پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جا رہا ہے، حادثے کے شکار افراد کو موردِالزام ٹھہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ،کراچی طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں طلباء کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ طلباء کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پرامن احتجاج کے حق کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ پر کئے سوالات اٹھا دیئے، پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بیان میں کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں تمام ملبہ پائلٹ پر ڈال کر اصل معاملے اور حقائق کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے، متنازعہ رپورٹ تیار کر کے نااہل وفاقی حکومت اعلی افسران کو بچا کر پائلٹس کی ساکھ متاثر کرنا چاہتی ہے جو قابل مذمت ہے، نااہل حکومت کی روایتی اور بدنیتی پر مبنی رپورٹ متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، نفیسہ شاہ ذمہ دار اگر پائلٹ ہے تو پائلٹس کے امتحانات لینے اور لائسنس جاری کرنے والوں کو بری الزماں کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں سول ایوی ایشن کے خلاف کارروائی کی کیا سفارشات کی گئی ہیں؟

ای پیپر-دی نیشن