• news

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگر فورس کی کارکردگی مانیٹر ہوگی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کے موثر استعمال سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرلیا، ٹائیگرز فورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیوٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن تیار کرالی ہے ۔ عثمان ڈار نے کہا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایچ او، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایپ سے منسلک ہوں گے۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پرکارروائی ممکن ہو گی۔ انھوں نے کہا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پرایپ لانچ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن