• news

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو ادائیگی مربوط نظام کے تحت جاری: ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ومعاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غرباء مساکین کو ادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں اگرکسی نے کسی مستحق کا حق خورد برد کردیا تو اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی، جن مستحق افراد کو ایک دفعہ بذریعہ موبائل فون پیغام بھیجا اور انہوں نے اپنے پیسے وصول نہیں کئے ان کو دوبارہ میسج بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنا حق مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹا لاہور ضلع صوابی میں 90فیصد ادائیگی ہوچکی ہے تاہم اگرکسی مستحق نے پہلے موبائل پیغام کے بعد انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا تو ان آٹو ریروس کیس کے مستحقین کو دوبارہ موبائل پیغام بھیجے گئے ہیں جن ادائیگی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن