• news

وفاقی حکومت کی صفوں میں بغاوت شروع ہو چکی: ترجمان بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی صفوں میں بغاوت شروع ہو چکی ہے۔ بجٹ کی منظور ی سے قبل حکومتی صفوں میں بغاوت حکومت گرنے کی نشاندہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ادھر اُدھر سے لائے گئے لوگ اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے پَر تول رہے ہیں۔ عمران خان ایسے بدترین طریقے سے ناکام ہوئے ہیں کہ ان کی ناکامی کا بوجھ کوئی اٹھانے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی وہ عمران خان کی ناکامی کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں جو انہیں لائے تھے اور نہ وہ ناکامی کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں جن کو عمران خان لائے تھے۔  

ای پیپر-دی نیشن