منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) منی لانڈرنگ کیس درخواست ضمانت کے معاملہ پر حمزہ شہباز نے التوا کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وکلا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کی جائے۔