• news

شہباز اور حمزہ مسلم لیگ ن کو پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرح چلا رہے ہیں: فیاض چوہان

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دونوں باپ بیٹا شہباز شریف اور حمزہ شہباز وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طرز پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ پی ٹی آئی سے اپنے دائمی تعصب کے باعث پنجاب کے تاریخی بجٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی مدد سے پنجاب میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 66 نئے وینٹی لیٹرز، 34 پورٹیبل وینٹی لیٹرز اور 10 ایکسرے مشینیں پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مہیا کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور نشتر سپورٹس کمپلیکس میں جدید ترین سہولیات سے مزین ایک سپورٹس سکول کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے کھولے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سردار عثمان بزدار نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے متعلقہ اتھارٹیز کو ایس او پیز کی تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ وفاق اور صوبے میں سردار عثمان بزدار کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن