• news

مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 38 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 988 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک347467 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 8.59کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8844 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 21.85 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5175 سے زائد افراد اور 988 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ بدھ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254123 ایکڑ پر سروے اور 2 اضلاع (راجن پوراور بہاولپور) میں 524 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2318 افراد (بشمول پاک فوج) اور 330 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.56 کروڑ ایکڑ پر سروے اور845470 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن