• news

لاکھوں کے 5 ڈاکے‘ فیروزوالہ میں مزاحمت پر چھریوں سے باپ قتل‘ بیٹا زخمی

لاہور/فیروزوالہ (نامہ نگاران) فیروزوالا میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھریوں سے بیٹا زخمی باپ کو قتل کر دیا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ہربنس پورہ میںڈاکوؤں نے نواز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19ہزر روپے مالیت، گرین ٹاؤن میں عمر کے گھرسے5لاکھ 40 ہزار روپے مالیت، ستوکتلہ میں انیس کے گھر سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت، غالب مارکیٹ میں غلام دستگیر اور فیملی سے 2لاکھ 18ہزار روپے مالیت،گلشن راوی میں شعیب اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا،شالیمار کے علاقے میں اظہر سے58ہزارروپے اور موبائل فون، نیوانارکلی میں وقار سے65ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون، نشتر کالونی میں مقبول سے 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے گئے جبکہ چوروں نے سبزہ زار اور ساندہ کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ اچھرہ، باٹاپور، مزنگ اور یکی گیٹ کے علاقوں سے 4موٹر سائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہوگئے۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ جلال ٹاؤن میں تنویر حسین نامی دکاندار اپنے جواں سال بیٹے محسن رضا کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر چھریوں سے حملہ کرکے تنویر حسین کو قتل جبکہ اس کے بیٹے محسن کو شدید زخمی کرد یا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش اور زخمی محسن رضاکو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن