امریکہ کی انڈین چارٹرڈ فلائٹس پر پابندی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکومت نے انڈیا سے چارٹرڈ فلائٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے انڈیا پر ’غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک‘ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان ہوابازی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ ایئر انڈیا کووڈ 19 وبا کے دوران انڈین شہریوں کی واپسی کے لیے فلائٹس چلا رہی ہے۔ اسی دوران ایئر لائن عوام کو بھی ٹکٹ فروخت کر رہی ہے۔ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹس ا?پریٹ کرنے سے پہلے انڈیا کو درخواست دینا ہوگی۔