• news

وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے ایکٹو لسٹ میں شامل اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ نجکاری کمیشن سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاور پلانٹس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، جناح کنونشن سنٹر، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، پاکستان سٹیل ملز اور دیگر کی نجکاری کے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی کی نجکاری سے متعلق پراجیکٹ ڈاکیومنٹ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے تاہم اگست میں ٹریول ایڈوائزری کے تحت ہوائی سفر کی اجازت کے ممکنہ فیصلے کے بعد پاور پلانٹس کی نجکاری مکمل ہو پائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن