قومی اسمبلی کے شیخ رشید سمیت 27 میں سے 14 ارکان نے کرونا کو شکست دیدی
اسلام آباد‘راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی‘اپنے ستاف رپوٹر سے‘ نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی کے 27میں سے 14 ارکان کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، احسن اقبال ،شیخ رشید احمد، عامر ڈوگر ،مریم اورنگ زیب، شہریار آفریدی صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ اب تک 27ارکان قومی اسمبلی کرونا کا شکار ہوئے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 14ارکان قومی اسمبلی تندرست ہوگئے ،اب تک چودہ ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کو اپنی صحت یابی سے آگاہ کیا ہے ،جن میںشیخ رشید احمد، احسن اقبال ،شاہدہ اختر علی، اسامہ قادری ،عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی، وجیہہ اکرم، جے پرکاش اور ساجد طوری ،طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگ زیب ،نزہت پٹھان ،شہریار آفریدی اور ڈاکٹر رمیش کمار بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔ شہبازشریف ،شاہد خاقان عباسی ،فرخ حبیب ،ایاز صادق ،رائے مرتضی علی اورراحت امان اللہ شامل ہیں۔حاجی امتیاز احمد ،امین الحق، جاوید حسنین شاہ، عثمان ترکئی ،مولانا انور ملک، نیاز جھکڑ اور عالمگیر خان اب بھی کرونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا شیخ رشید احمد کے بھتیجے اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے ان کا کرونا ٹیسٹ19 روز بعد نیگیٹو آنے پر کہا کہ ایم ایچ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں جمعہ کے روز گھر جانے کی اجازت مل جائے گی ڈاکٹروں نے شیخ رشید احمد کو مزید ایک ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔