• news

رینٹل پاور پراجیکٹ : پرویز اشرف‘ شوکت ترین سمیت 10ملزم بری

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ کے سہووال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں،جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ملزمان کی طرف سے دائربریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین،سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع،سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کے علاوہ شریک ملزمان محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر،اقبال علی شاہ،وزیر علی اورملک رزیع عباس کو اختیارات کے ناجائز استعمال کیالزام سے بری کرنے کاحکم سناتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے کیس نہیں بنتا۔ادھراسی عدالت نے رینٹل پاور کے پیراں غائب ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر کاروائی 29جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن