چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز کے الیکشن مقررہ وقت پرکرائے جائیں:سردار عثمان غنی
لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر سردار عثمان غنی نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز کے الیکشن قانون کے مطابق مقررہ وقت پرکرائے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریڈ باڈیز رولز کے تحت چیمبر الیکشن ٹائم شیڈول کے مطابق کرانا لازمی ہے جو کہ وسط جولائی سے شروع ہو کر آخر ستمبر بنتا ہے۔