• news

لاک ڈاون کے سبب پیداوار 30فیصدتک کم ہوگئی :پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت کو واضح کیا ہے کہ اس وقت لاک ڈاون کے سبب پولٹری کی پیداوار 30%تک کم ہوگئی ہے جس کے سبب پولٹری فیڈ کا استعمال بھی کم ہوا ہے۔اس صورتحال میں اپیل ہے کہ ملک کے تمام میرج ہالز اور ریستوران کو کرونا وبا کے پیش نظر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOP) کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مرغی کے گوشت کے کی طلب میں اضافہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن