• news

ایف بی آرٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 31اگست تک توسیع کرے :لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں 31اگست تک توسیع کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ایک خط میں لاہور چیمبر کے صدرعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں توسیع اور اس کے ساتھ موثر آگاہی مہم زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن