• news

اراضی کیس‘ نیب نے نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

لاہور+ کوئٹہ+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔نیب نے اراضی کیس ریفرنس کردیا جس میں میاں نواز شریف ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جواب جمع کرانے کے لیے 29 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ نیٹ نے سندھ روشن پروگرام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چھ جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کے معاملے پر خواجہ آصف نیب میں پیش نہیں ہوئے نیب نے دوبارہ تین جولائی کو طلب کر لیا ۔ سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی اور سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کے بی رند کو نیب نے 30 جون کو طلب کر لیا۔ نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ریفرنس جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔

ای پیپر-دی نیشن