پلاٹس الاٹمنٹ کیس،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو دوبارہ نوٹس جاری
اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کہ عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 9 افسران کو پلاٹس الاٹمنٹ کے خلاف کیس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے جواب عدالت میں جمع نہ کرائے جانے پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ جبکہ درخواست گزار کے وکیل منور اقبال دگل عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر فریق وکیل کاکہناتھاکہ پہلے تو درخواست گزار کو عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا کہ یہ کیس عوامی مفاد کا کیسے ہے،وہ کہہ رہے ہیں کہ جونیئرز کو مل گیا مجھے نہیں ملا نہ کہ وہ عوامی مفاد میں عدالت آئے ہیں،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں پھر مزید دلائل سن لیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت20 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی.