بجلی کی قلت کیوں‘ ہم ٹوٹنے والے ہیں نہ کوئی مجھے نکال سکتا: مراد شاہ
کراچی(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضیاء الحق پیپلز پارٹی کو نہیں توڑ سکا۔آپ کیا توڑیں گے۔بلاول بھٹو نے پہلی بار کہا کہ عمران خان میرے وزیر اعظم ہیں۔میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔بھٹو پھانسی کے بعد انہوں نے سمجھا پیپلز پارٹی ختم ہوگی۔بھٹو آج بھی زندہ ہے۔وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر خطاب کررہے تھے،ممتاز جھکرانی بتائیں کیسے الیکشن جیت کر آئے ہیں۔ یہاں شکلیں بدل جائیں گی۔کل کوئی اور ہوگا۔ہمیں انشاء اللہ یہاں ہی بیٹھے ہوں گے۔پورے سندھ بلخصوص کراچی کے ساتھ کے الیکٹرک نے جو کام شروع کیا ہے۔کے الیکٹرک کہتی ہے مجھے فرنس آئل نہیں ہے۔پی ایس او کہتا ہے کہ ہم دے رہے ہیں۔یہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہیں۔میں اس کی مذمت کروں گا۔سمارٹ لاک ڈاؤن میں بجلی کی قلت کیوں ہے۔میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔میں ان کا ذکر کروں گا۔میں اگر تھوڑی سے باتیں کروں تو اس کو برادشت کرنے کی ہمت رکھنا۔سندھ میں 54 فیصد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے 22مارچ کو کہا تھا لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔بھارت میں ابھی بھی 6 ہزار ٹیسٹنگ کیپسٹی ہے۔ یہ وباء ہمارے ساتھ رہے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک دہشت گرد کو شہید قرار دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا یہ ہمارا قاتل ہے۔ہمارے ملک میں 20 فیصد انفیکشن ریٹ ہے۔وزیر اعظم کہتے تھے تھوڑی کھانسی ہو تو ٹیسٹ کرانے نہ نکل جانا۔پھر کہتے ہیں میرا بیانہ ایک تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں بھارت کے سامنے شرمندہ نہ کریں۔منور حسن کو بھی کرونا تھا۔ محمد علی شاہ کے بیٹے کو بھی ہوا لگ گئی ہے۔وہ کہتا ہے ہم آپ کے بیٹے نہیں آپ کے باپ ہیں۔باپ کی ذمہ داری ہے۔ہم آپ کی پٹائی بھی کرسکتے ہیں۔کہا کہ آپ کو نکال دیں گے۔میں بتادوں ہمیں یہاں سے نکالنے کی بہت کوشش ہوئی جب تک میری لیڈر شپ نہیں چاہے گی مجھے کوئی نہیں نکال سکتاہے۔نیب کے زریعے بھی بہت کچھ ہوا۔ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔ اس شخص نے 14 اگست کو ایک آدمی کی پٹائی کردی تھی۔ پھر اس سے معافی مانگی گئی۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا ، رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی تعزیت قرار پیش کی،سید منور حسن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سندھ اسمبلی اجلاس میںسابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری کی مغفرت کیلیے دعا کی گئی،جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعاکورونا وائرس سے بیمار افراد کی صحت یابی کے لیے دعا صحافی ظل حیدر کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعاکی گئی۔ وفاقی حکمت میں ریونیو جمع کرنے کی اہلیت نہیں وفاقی کابینہ کے سربراہ نے کہا کہ سارا ملبہ کرونا پر ڈال دیں ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر کے موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا سندھ اسمبلی میں احتجاج کے بعد ایم کیو ایم ارکان نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیدیا پیپلز پارٹی وفد ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو منانے میں ناکام ہوگئے وزراء نے مطالبات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سید منور حسن کے کرونا سے انتقال کے بیان پر معذرت کر لی وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ غلط فہمی ہوئی منور حسن کا کرونا سے انتقال نہیں ہوا