• news

بھارت کا واہگہ کے راستے نئی دہلی جانیوالے کشمیریوں کیساتھ ناروا سلوک، ایک بھوک پیاس سے بے ہوش

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکام واہگہ کے راستے بھارت جانے والے کشمیریوں سے امتیازی سلوک برتنے لگے۔ ایک کشمیری شہری کے مطابق واہگہ کے راستے واپس جانے والے کشمیریوں کو اٹاری پر 3 گھنٹے روکے جانے کے بعد ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سوار کرایا گیا۔ شہری نے بتایا کہ کل صبح سے اب تک نہ تو واش روم جانے دیا گیا اور نہ ہی ان کے لئے کھانے‘ پینے اور پانی کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے۔ شہری کے مطابق بھوک‘ پیاس اور گرمی سے ایک کشمیری شہری بے ہوش بھی ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیری ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن