• news

گوجرانوالہ‘ 4 بہنوں کا 7 سالہ اکلوتا بھائی زیادتی کے بعد قتل

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) چار بہنوں کا اکلوتا بھائی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل‘ سات سالہ ابوبکر چند روز قبل گلشن کالونی سے اغوا ہوا تھا۔ نعش قلعہ دیدار سنگھ نہر سے مل گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے اغواء ہونے کی درخواست تھانہ کینٹ پولیس کو دی تھی۔ اگر پولیس معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی تھی تاہم ملزمان کو تلاش کر کے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے میں زیادتی کے بعد 7 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن