• news

روس نے امریکی افواج پر حملوں کیلئے افغان جنگجوؤں کو انعامی رقوم دیں: امریکی اخبار

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے امریکی فوج پر حملوں کیلئے افغان جنگجوؤں کو انعامی رقوم دیں۔ انعامی رقوم کی پیشکش گزشتہ سال کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے خبر پر تبصرے سے انکار کر دیا جبکہ صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا۔ روسی فوج اور افغان جنگجوؤں نے بھی تردید کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن