• news

ایمر یٹس ائر لائن کا 3 جولائی سے پاکستان میں دوبارہ فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ایمریٹس ائر لائن نے تین جولائی سے پاکستان سے دوبارہ فلائٹس چلانے کا اعلان کر دیا۔ ائر لائن اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافروں کو کرونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی پیش کرنا ہوگی۔ کرونا ٹیسٹ کرانے کیلئے پاکستان میں چند لیبارٹریز کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسافر صحت سے متعلق مکمل معلومات شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن