• news

یادگاروں، مجسموں کو توڑنے والوں کو جیل جانا ہو گا، ٹرمپ، لندن میں سیاہ فاموں کا احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یادگاروں اور مجسموں کے تحفظ کے لیے ایک ایگزیکٹوآرڈرپر دستخط کیے ہیں۔یہ بات انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن لوگوں نے احتجاج کے دوران یادگاروں کو نقصان پہنچایا ہے انھیں جیل جانا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ امریکی یادگاروں اور مجسموں کی حفاظت کرنے والے ایک بہت ہی مضبوط ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کروں، ہمارے عظیم ملک کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جیل کی سزا بھگتنا پڑے گی۔یاد رہے کہ امریکا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس دوران تاریخی شخصیات کی یادگاریں تباہ کردی گئیں ۔ دریں اثناء سیاہ فام لائیڈز کی ہلاکت کے بعد دنیا میں سیاہ فاموں کے حوالے سے یکجہتی کا مظاہرہ دکھائی دیتا ہے مظاہرین سیاہ فاموں کے حق میں تقریریں کرتے ہیں اسی طرح گزشتہ روز لندن میں بھی بلیک لائیوز ہٹرکے زیر اہتمام سیاہ فاموں کا ایک مظاہرہ ہوا جو ایک صومالی لڑکی کے دریائے اروہل مانچسٹر میں پراسرار طور پر ڈوب جانے کے حوالے سے اس کی یاد میں کیا گیا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس لڑکی کو ڈرایا دھمکایا بھی گیا تھا بلیک لائیوز ہٹر نامی تحریک سیاہ فاموں کیخلاف تشدد اور امتیازی سلوک کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن