• news

بلاول کا اختر مینگل کو فوج، بجٹ کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد+لاہور (وقائع نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کیا ہے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا پی پی چیئرمین اور بی این پی مینگل کے سربراہ کے درمیان 18 ویں آئینی ترمیم پر جملوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی اور سردار اختر مینگل نے ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور اگلے ہفتے اے پی سی بلانے سے متعلق بھی مشاورت کی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ پر عوام دشمن ہے کسی صورت نہیں مان سکتے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کرونا پر جگہ پھیل چکا ہے 18 ویں ترمیم پر تنقید کرکے عمران خان دستور پاکستان پر حملے کر رہے ہیں سلیکٹڈ وزیرراعظم کو اپنی نااہلی کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ جس میں اپوزیشن کی اے پی سی اور دیگر امور پر مشاور کی گئی۔ بلاول نے پنجاب کی قیادت کو کارکنوں سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ اے پی سی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ حکومت نے عوام کو مایوسی اور بحرانوں میں اضافہ کیا۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا طوفان لایا گیا ہے۔ کرونا کے حالات میں بجٹ میں جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں کئے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کو بھی ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بجٹ مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔ پی پی اعلامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے کرونا معاملے پر حکومتی نااہلی پر اظہار تشویش کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔لاہور سے نامہ نگار کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے کے آخر میں لاہور آئیں گے اور کرونا کی وجہ سے پنجاب میں معطل اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ چیئرمن کارکنوں سے وڈیو لنک پر رابطہ کریں گے۔پارٹی کے مختلف سطح پر وڈیو لنک اجلاس بلاول ہائوس لاہور سے ہوں گے۔ اس کا اظہار انہوں نے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن