• news

جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں‘ چیف جسٹس گلزار احمدودیگر کا افسوس

لاہور،اسلام آباد نوائے وقت (وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جج سپریم کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان‘ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن‘ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان‘ سابق ججز‘ سیکرٹری قانون‘ سرکاری لاء افسروں‘ بار کے نمائندوں‘ سینئر وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ نثار کالونی کینٹ میں ادا کی گئی۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل 30 جون شام 6 بجے ہو گی۔ چیف جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،دعا کی اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاکرے۔

ای پیپر-دی نیشن