• news

منی لانڈرنگ کیس‘ شہباز شریف نے عبوری ضمانت میں 3 ہفتے توسیع کی درخواست دائر کر دی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کی درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے بھی متفرق درخواست دائر کی ہے۔ شہباز شریف کی درخواست پر جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ درخواست کے ساتھ میو ہسپتال اور اتفاق ہسپتال سے موصول شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی لف کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن