• news

پٹرول مہنگا :اپوزیشن کا آج پنجاب اسمبلی میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے کہا اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کیخلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی کرینگے اور پیپلز پارٹی کو بھی اس حوالے سے آن بورڈ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں غریب اور مزدور دشمن ہے، مسلم لیگ (ن) حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں منی بجٹ پر بحث ہو گی۔ پنجاب اسمبلی‘ بجٹ اجلا س کیلئے مقامی ہوٹل نے کرایے میں کمی کر دی ہے ذرائع کا یہ بھی کہان ہے کہ اجلاس میں ضمنی بجٹ کی منظوری مرحلہ وار ہو گی‘ ضمنی بجٹ کی منظوری منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن