• news

پاکستانی عازمین حج کے واجبات کی واپسی کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستانی عازمین حج کے واجبات کی واپسی کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال حج سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے شیڈول بینکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیںگی اور تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کیلئے ذاتی طور پر آئیں جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کیلئے گروپ ارکان کی تمام اصلی دستاویزات ساتھ لائیں۔انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلیفون نمبر 0519208465 پر اکائونٹ آفیسر ریفنڈ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن