• news

کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے:ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائیگا روزانہ کی بنیاد پر بازاروں،شاپنگ پلازوں ،مارکیٹوں کے وزٹ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کیخلاف کریک ڈائون ہوگا جس میں ٹرانسپورٹروں ،ڈرائیوروں ،کنڈیکٹروں کیخلاف کارروائی ہوگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی 293 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ہزاروں روپے جرمانے بھی کئے گئے ہیں اور درجنوں دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے جنہیں ہر صورت چیک کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق جنرل سیکرٹری سلطان حمید راہی اور سیف الرحمن سیفی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن