کامونکے: خواتین کالج کے قریب سترسالہ شخص کی نعش لواحقین لینے سے انکارکر دیا
کامونکے(نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے قریب سترسالہ شخص مردہ حالت میں پایاگیا ریسکیو1122 عملہ کے رابطہ کرنے پر متوفی کے لواحقین نے نعش لینے سے انکار کردیا،تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کے عملہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے قریب سے ستر سالہ شخص مردہ حالت میں ملا جس کا نام پرویز حسن ولد حسن محمد عمر ستر سال کے قریب ہے جس کی جیب سے کاغذ ملنے پر ریسکیو عملہ نے متوفی کے پوتے سے شاہین آباد گوجرانوالہ رابطہ کیاتو اس نے بتایا کہ ہماری ان کے ساتھ ناراضگی ہے لہذا ہم نے نعش وصول نہیں کرنی آپ خود ہی اس کو دفنا دیں جس پر ریسکیو کے عملہ نے متوفی کے بیٹوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ ہمارا کسی سے رابطہ نہیں ہے جس پرریسکیوعملہ نے متوفی کی نعش کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروادیاہے۔