• news

فاقوں پر مجبور ‘حکومت تھیٹر کھولے ‘فنکاروں کا مطالبہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)تھیٹر کے فنکار تھیٹر بند ہونے سے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ حکومت فوری طور پر ان فنکاروں کی مالی امداد کرے اور تھیٹر کھولنے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین تھیٹر ایکشن کمیٹی قیصر ثناء اللہ اور معروف اداکار راشد محمود ودیگرنے تماثیل تھیٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ باقی کاروبار کھل گئے ہیں۔صرف فنکاروں کے ساتھ ہی امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن