• news

پی سی بی گورننگ بورڈ کی تشکیل آئین سے متصادم ہے : اقبال محمد علی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اقبال محمد علی نے پی ایس بی کے گورننگ بورڈ کی تشکیل بورڈ کے آئین کے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے منتظم قومی ادارے میں جمہوریت کی بجائے ڈکٹیٹر شپ کو فروغ دینے کی سازش ہورہی ہے،کھیلوں کی فیڈریشنز سمیت نمائندگی میں آئین کو خاطر میں لائے بغیرمن پسند اراکین کا انتخاب سوالیہ نشان ہے۔سپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی ارکان کا انتخاب من پسند بنیادوں پر کیا گیا ہے، پی ایس بی گورننگ بورڈ/ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی بورڈ کے آئین سے متصادم ہے۔ آئین میں ترمیم کرکے من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن