برازیل میں فٹ بال سٹیڈیم سینما میں تبدیل
لاہور(سپورٹس ڈیسک) برازیل کے ساحلی شہر ساؤ پولو کے پلمئیرس فٹ بال کلب کے سٹیڈیم کو سینما گھر میں تبدیل کر دیا گیاجہاں تین سو کاروں کی گنجائش ہو گی۔اس ڈرائیو ان سینما میں فلمیں دکھانے کے علاوہ کامیڈی کے پروگرام اور بچوں کے تھیٹر بھی منعقد کیے جائیں گے۔ڈرائیو ان سینما کا ٹکٹ 23سے 100ڈا لر میں دستیاب ہو گا جبکہ ایک کار میں چار سے زیادہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں۔