• news

حافظ آباد:زمین کو پانی لگانے کے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گائوںمڑھ چٹھہ میں زمین کو پانی لگانے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ولد سردار کا مبینہ طور پر زرعی اراضی کو پانی لگانے پر اپنے مخالفین سے جھگڑا ہوا۔جس پر توں تکرار بڑھی تو مخالفین نے اس پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ریسکیو کے عملہ نے فوری طور پر ٹراماسنٹر منتقل کردیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن