کامونکے:بچوں کے جھگڑے پرخاتون سمیت 3افراد شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار)بچوں کے جھگڑے پر چھ افراد نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر ڈنڈوں کے وارکرکے خاتون کو بیٹے اور بہوسمیت شدید زخمی کردیا،بتایاگیاہے کہ محلہ بلال پارک کے صادق کی بیوی نسرین بی بی اپنے بیٹے غلام مرتضیٰ اور بہو کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ ملزمان قاری ندیم،صادق،ثمر،حافظ،راناارشد اور مولوی لقمان نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وارکرکے تینوں کو شدید زخمی کردیا،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔