• news

’ملک پر مافیا کی حکومت‘‘ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن شہروز افضل چوہان مسلم لیگ ن میں شامل

وزیرآباد (نامہ نگار) چینی، آٹا، پٹرول مافیا ہی اصل حکمران ہیں۔ روز مرہ اشیاء کی قلت، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ حکومت مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک کر احتسابی نعرہ کو ذاتی دشمنی میں بدل کر ملک کو تباہی کے دہانے پر لاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مافیا کے سامنے حکومت کی بے بسی پر پی ٹی آئی کے پرانے نظریاتی ورکر اورکاروباری شخصیت محمد شیروز افضل چوہان نے دل برداشتہ ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑکر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے جیسے نظریاتی ورکروں نے پی ٹی آئی کی حکومت سے جو امیدیں رابستہ کیں تھیں وہ اس میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن