• news

ٹوکیو میں کرونا کے 57 نئے کیسز

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر بھر میں 57 نئے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو ملک بھر سے ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ تعداد مسلسل دوسرے روز یومیہ 50 سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ٹوکیو میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 54 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن