اٹلی: باپ‘ بیٹے پر حملہ کرنیوالے ریچھ کو سزائے موت
اٹلی(نیٹ نیوز) اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے ریچھ کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کیے تھے۔