سرمایہ کاری‘ ترقی‘ روزگار کے معاملات میں آگے بڑھ رہے ہیں: ترک صدر
انقرہ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی اہم سطح کی اقتصادی ترقی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ صدر اردگان نے استنبول میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سرمایہ کاری، ترقی، روزگار کے معاملات میں آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی سے عام وبا کے باوجود سال کے پہلے 5 ماہ میں صنعتی علاقوں میں 520 نئے کارخانے لگائے گئے ہیں۔ دریں اثناء ترک صدر نے یونانی وزیراعظم کرپا کوس سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنمائوں کی اس ملاقات میں سیاحت، سکیورٹی اور اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے بیچ بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھے جانے کے معاملے پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔