• news

وزارت داخلہ نے مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق سفارشات تیار کر لیں

لاہور‘ اسلام آباد (سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق سفارشات تیار کرلیں۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کردہ سفارشات میں تجویز کیا گیا ہے کہ منڈیاں ملک کے تمام بڑے شہروں میں لگائی جائیں گی۔ منڈیاں شہروں کے داخلی یاخارجی راستوں پر لگائی جاسکیں گی۔ سفارشات میں شہروں میں سرعام مویشی فروخت کرنے پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ منڈی کے داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ عید کی نماز کے لیے علماء کی مشاورت کے بعد تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ جبکہ قربانی اور جانوروں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ صدرکے علماء کرام اور دیگر سٹیک ہولڈز سے رابطے کے بعد وزارت داخلہ نے عید قربان پر صوبوں کو دی جانے والی سفارشات پر رائے طلب کر لی ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے عید قربان کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے اس کو لاگو کر دیا جائے گا تجاویز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گناہ یا اس سے زیادہ مویشی منڈیاں بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائی جائیں گی۔ جبکہ قربانی کیلئے ان منڈیوں کے نزیک قربان گاہیں بنائی جائیں گی شہروں کے رہائشی علاقوں میں بکرے لانے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ لوگ ان قربان گاہوں میں قربانی کرسکیں گے۔منڈیوں اور قربان گاہوں میں مویشی ڈاکٹر تعینات ہونگے جبکہ وہاںپر جانوروں کو پینے کا پانی اور ان کی خوراک کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ رش لگانے کی بجائے ان جگہوں پر لوگ انتظار گاہ میں بیٹھ کر اپنی باری کا اہتمام کر سکیں گے۔ہر علاقے کے لوگوں کو ان کے نزدیک ترین مویشی منڈیوں کے بارے میں لٹریچر ،اشتہارات کے ذریعے اگاہی فراہم کی جائے گی۔ جانوروں کو بیچنے کیلئے شہروں کے اندر لانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جو قربان گاہیں بنائی جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن