• news

بلاول نے پریس کانفرنس میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھ کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے دوران سماجی ذمہ داری کی احسن مثال پیش کی۔ بلاول نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے دوران کرونا کے سلسلے میں احتیاط کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ماسک پہنے رکھا اور فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بار بار سینی ٹائزر کا استعمال کرتے نظر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن