• news

بھارت میں اینٹی کرونا فیبرک تیار

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارت کی مردوں کے لباس بنانے والی ایک معروف ٹیکسٹائل برانڈ سیارام نے ایک ایسا فیبرک (کپڑا) متعارف کرایا ہے جس کا نام 'اینٹی کرونا فیبرک' ہے۔ فیبرک کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی لیبارٹریوں سے تصدیق کرنے کے بعد پیش کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اینٹی کرونا فیبرک کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے آسٹریلیا کی ایک ہیلتھ گارڈ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ یہ نیا کپڑا مہلک وبا کرونا وائرس کے خلاف 99.9 فیصد مؤثر ہونے کی ضمانت دیتا ہے۔ اسے قدرتی بائیو ڈیگریڈ ایبل مصنوعات سے تیار کیا گیا جس کہ وجہ سے یہ کپڑا نرم اور ملائم بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن