چاند کیلئے ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے پر انعام کا اعلان
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لئے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کر دیا۔ جو شخص مائیکرو گریوینی اور چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا اسے 20 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سب سے بہترین ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنائے گا جبکہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق ٹوائلٹ ڈیزائن چیلنج کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔