چین کی خلائی گاڑی کا چاند پر 463 میٹر سفر
بیجنگ (شِنہوا) چین کی چاند گاڑی یوتو۔2 یا جیڈ ریبٹ۔2 نے چاند پر نئے علاقے میں سائنسی تحقیقات کیلئے 463.26 میٹر تک سفر کیا ہے۔ چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے چاند پر تلاش اور خلائی پروگرام کے مرکز نے کہاکہ چھانگ ای 4 تحقیق کے لینڈر اور گاڑی کا 19واں قمری روز میں تحقیقاتی کام ختم ہوگیا ہے اورشمسی توانائی کم ہونے پر قمری رات کیلئے غیر فعال ہوگیا ہے۔ چین کی چھانگ ای 4 تحقیقات 8دسمبر2018کو شروع ہو ئی تھیں اور یہ 3 جنوری 2019 کو چاند کے دور دراز کے جنوبی قطب ایٹکن بسین میں وون کرمان کریٹر پر پہلی بار آسانی سے اترا تھا۔