سعودی عرب: نجی عجائب گھر میں حجاز کے 3500 نوادرات
مدینہ منورہ(اے پی پی) مدینہ منورہ کے شہری محمد منصور ابو ھبر نے 35 برس کی کوششوں کے بعد قدیم حجاز کی تاریخی اور نادر اشیا سے اپنے گھر کوآراستہ کیا ہے۔ 180 مربع میٹر پر بنا مکان منی عجائب گھر بن گیا ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق ابو ھبر اپنے عجائب گھر کا نام ’شعبیہ حجازیہ‘ (حجاز کے عوامی نوادر) کا نام دیئے ہوئے ہے۔ اس وقت مختلف شکل، حجم، استعمال اور مختلف تاریخوں سے تعلق رکھنے والی 3500 تاریخی اور نادر اشیا موجود ہیں۔۔ اس میں 200 برس پرانی ایسی اشیا محفوظ کی گئی ہیں جنہیں حجاز کے عوام روزمرہ کی زندگی میں استعمال کیا کرتے تھے‘۔اس میں ایک لکڑی کا تاریخی دروازہ ہے۔ قہوے کی مختلف کیتلیاں اور مٹی کے وہ برتن بھی ہیں جو اب سے 70 برس قبل مسجد نبوی میں زائرین کو پانی پلانے میں استعمال کیے جاتے تھے۔ قدیم ملبوسات، گھریلو برتن اور ڈاک ٹکٹ بھی عجائب گھر کی زینت بنے ہیں۔