• news

ٹک ٹاک سے فحاشی کا الزام:مصرکی عدالت نے خاتون کو 3 سال قید کی سزا سنا دی

قاہرہ( آن لائن)مصر کی عدالت نے ایک بیلے ڈانسر کو ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں فحاشی پھیلانے کے جرم میں تین سال قید اور 15ہزار پاونڈز جرمانہ کی سزا سنائی دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو چرا کر لیک کیاگیاہے اور ان کاایسا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم عدالت نے ان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے 42 سالہ خاتون ٹک ٹاکر کوسزاسنادی۔

ای پیپر-دی نیشن