• news

اپوزیشن اے پی سی کا شوق پورا کر لے‘ حکومت کہیں نہیں جانے والی: چودھری سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں۔ حکومت آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے سید یاور عباس شاہ ‘ پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر مجبوب احمد‘ تحریک کشمیر یورپ کے چوہدری غلام غوث کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کو پاکستان میں پرتگال کے سفارتخانے اور ویزا سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ وفود سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود ان کے لیے سیاسی خطرہ ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا عوامی نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے جس کو عوام مستر دکرتے ہیں۔گورنر پنجاب اور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج لاہور نے کالج کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا۔ جس میں آفیشو کے ساتھ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم معائنہ کمشن کے سابق چیئرمین ملک امجد علی نون کے علاوہ دیگر نان آفیشو ممبر ہوں گے۔ ملک امجد علی نون اس سے قبل بھی 1995سے 2004ء تک بورڈ کے ممبر رہے ہیں۔ جبکہ وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے بورڈ کے ممبر اور یونیورسٹی آف سرگودھا سینڈیکیٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن