کراچی حملے کی سی سی ٹی وی فو ٹیج جاری‘پولیس ٹیم کیلئے 20 لاکھ انعام
کراچی (سٹاف رپورٹر+ اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دہشت گردوں کو سٹاک ایکسیچینج میں داخل ہوتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی۔ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کیلئے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔