• news

آن لائن قومی روپ سکیپنگ کورس اختتام پذیر

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن قومی روپ سکیپنگ کوچنگ کورس گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کورس کا افتتاح انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کے ہرپال سنگھ فلورا نے کیا تھا. پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کے آخری روز ملک بھر سے 70 سے زائد سپورٹس ٹیچرز، کوچز اور کھلاڑی نے شرکت کی۔ کورس کے شرکاء کو انٹرنیشنل تجربہ کار ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچز نے روپ سکیپنگ کے نئے قوانین، ٹیکنیک، فزیکل فٹنس، خوراک اور ادویات کے مضر اثرات کے حوالے سے لیکچرز دیئے۔ ان لیکچرز میں انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کیڈائریکٹر مارٹن، موگی شارف (بوسٹوانا)، فاطمہ شیبانی (ایران) ، دیوش (بھارت) کے علاوہ پاکستانی آفیشلز بھی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن